ضلعی صدر کسان اتحاد ذوالفقار اعوان نے محکمہ لائیوسٹاک کی مجرمانہ غفلت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی مجرمانہ غفلت سے سینکڑوں مویشی پرسرار بیماری میں مبتلا،لائیو سٹاک کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا،ڈیوٹی اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس جاری،مال مویشی مالکان بے یارو مددگار،پاکستان کسان اتحاد نے محکمہ لائیوسٹاک کی مجرمانہ غفلت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع وہاڑی کے عہدیداران کا اہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک ذوالفقار اعوان منعقد ہوا جس میں کسانوں نے انکشاف کیا کہ بورے والا سمیت ضلع بھر میں مال مویشی پرسرار بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں جنہیں محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ نے علاج و معالجہ یا اُنکی ویکسینیشن کرنے کی بجائے بے یارو مدد چھوڑ دیا ہے جس سے کئی قیمتی جانور ہلاک ہو چکے ہیں محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اور دیگر وسائل کو اپنی پرائیویٹ پریکٹس میں استعمال کرتے ہوئے مویشی مالکان کا استحصال کر رہا ہے عملہ دیہات میں جا کر مال مویشیوں کو چیک کرنے یا انہیں ادویات دینے کے لیے پرائیویٹ فیس وصول کرتا آ رہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کی اس مجرمانہ غفلت اور مال مویشیوں کو ادویات فراہم نہ کرنے کا نوٹس نہ لیا گیا تو ضلع بھر کے کسان اپنے بیمار جانوروں سمیت سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اجلاس میں چوہدری محمد مہران،چوہدری ندیم سجاد جٹ،ملک اشفاق لنگڑیال،چیئرمین یوسی چوہدری عبدالرشید،چوہدری الیاس گل،عباس علی سنگھیڑا،ریاض خان جملیرا،نور خاں ساہوکا،اسلام شاہ مراد علی،ظفر خاں سلدیرا،عمر نواز کاہلوں،طیب واہلہ،شمشاد علی عر مرضی پورہ کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے