ضلعی صدر ذوالفقار اعوان کی قیادت میں کسانوں نے بورے والا کا دوسرا بڑا پرچم تیار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں کسانوں نے جشن آزادی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں کسانوں نے بورے والا کا دوسرا سب سے بڑا پاکستانی پرچم تیار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے پاکستان کے دفاع سلامتی اور تحفظ کےلئے اندرونی و بیرونی دشمنوں کےخلاف افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے پاک فوج کی قربانیوں کو قوم فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے