ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سبزی منڈی میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کروا دی گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سبزی منڈی بورے والا جو گذشتہ کئی سالوں سے کچرہ منڈی بنی ہوئی تھی اور ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی تھی ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کی زیر نگرانی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالخالق ناصر کی خصوصی کاوش اور ذاتی دلچسپی سے صفائی ستھرائی کو مکمل کر لیا گیا ہے اور اب صفائی ستھرائی کے لحاظ سے سبزی منڈی بورے والا ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور اس منڈی کو یورپ کی منڈی سے تشبیہ دی جائے تو کم نہ ہو گی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالخالق ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی بورے والا جس میں تحصیل بھر سے شہری اور دوکاندار لوگ سبزیاں پھل وغیرہ خریدنے کے لیے آتے ہیں اور منڈی میں بہت رش ہوتا ہے لیکن صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہ تھے لیکن اب سبزی منڈی صفائی کے لحاظ سے قابل دید ہے اور ہر طرف صاف ستھرا ماحول ہے اور علاوہ منڈی میں آنے والے کسمڑ جس کو کھانسی،نزلہ اور زکام ہو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی طور پر ڈاکٹر شجرا شہباز کی سربراہی میں ابتدائی طبی معائنہ بھی کیا جاتا اور اب تک بارہ افراد کا ہلیپ ڈسک پر چیک کیا جا چکا ہے اور کوئی ایسی علامت نہیں پائی گئی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات جس میں ہر کوئی ناجائز منافع خوری پر لگا ہوا ہے ان پر کڑی نظر رکھنا میرا مشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے