صوبے بھر میں بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا۔مراد راس

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک سافٹ ویئر سٹوڈنٹس پرفورمنس ایویلیوایشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم (سپیٹس) تیار کیا گیا ہے سافٹ ویئر کی مدد سے ہر طالبعلم کے ساتھ ایک منفرد آئی ڈی نمبر منسلک کیا جائے گا جس کے ساتھ اس کا مکمل تعلیمی ریکارڈ،صحت،غیر نصابی سرگرمیاں،امتحانات کے نتائج و دیگر ضروری معلومات کے حوالے مکمل تفصیلات درج ہوں گی سپیٹس کی مدد سے اساتذہ اور والدین دونوں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے مکمل طور پر مطلع رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ہیڈ کوارٹر لِنک وحدت روڈ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سپیٹس کا ڈیٹا سسٹم نادرا کی طرح وسیع پیمانے پر کام کرے گا اور اس سسٹم کی مدد سے اساتذہ کی کارکردگی کو بھی باریکی سے جانچا جائے گا اس سسٹم کے ڈیٹا بیس میں طلباء کی حاضری،کارکردگی،کمزوریاں،صحت،والدین کی ماہانہ آمدن،بہن بھائیوں کی تعداد و دیگر کے حوالے تمام تر تفصیلات درج ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے