صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید نے سوشل سکیورٹی کارڈیک بلاک کا افتتاح کر دیا

ملتان(نیوز ڈیسک)سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ جنوبی پنجاب کے ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری،صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان میں جنوبی پنجاب کے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ سوشل سکیورٹی کارڈیک بلاک کا افتتاح کر دیا،خواجہ فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان میں کارڈیک بلاک کی تعمیر سے مزدوروں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا 33 بیڈز پر مشتمل کارڈیک بلاک پر 42.95 ملین روپے کی لاگت آئی ہے اور کارڈیک بلاک کو 12 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے کارڈیک بلاک میں دل کے عارضہ میں مبتلا ورکرز کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی کارڈیک بلاک میں ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کیلئے ایکو کارڈیو،سی سی یو،ای ٹی ٹی،فارمیسی،میل فی میل علیحدہ وارڈز،ڈاکٹرز،نرسنگ رومز و دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے