صوبائی اور وفاقی حکومت کی گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ چوہدری عاشق آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی سفارش پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ارکان اسمبلی نے کونسلرز کی تجاویز پر جو بھی ترقیاتی کام شروع کروائے تھے اُس میں سے بیشتر مکمل ہو چکے ہیں اور متعدد پر کام جاری ہے کام کے معیار کو بہتر بنانے اور کریشن کی حوصلہ شکنی کے لیے حلقہ کونسلروں اور عوام کو چاہئے کہ وہ ان کاموں پر نظر رکھیں عوام کا پیسہ کسی صورت کرپشن کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا معیاری کاموں کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ماڈل ٹاﺅن میں ہسپتال سے ملحقہ گلی میں مکمل ہونے والے سولنگ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین،معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سہیل عزیز،اے ڈی ایل جی چوہدری نثار احمد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔