صدر ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیاں دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔علی عمران،محمد صدیق

بورے والا(چوہدری اصغڑ علی جاوید سے)دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے خلاف احتجاجی ریلی مرکز شہداء مجاہد کالونی سے شروع ہو کر لاہور روڈ جنرل بس سٹینڈ،عارف بازار اور گول چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی راہنما علی عمران،محمد صدیق اور ابو عکاشہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیاں دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں صدر ٹرمپ کے اس شرمناک فیصلے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کو سخت رویہ اختیار کرنا چاہیئے اور پوری دنیا مسلم ممالک کا مشترکہ بلاک بنا کر اسے منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے