صاف دیہات پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے۔راﺅ تسلیم اختر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راﺅ تسلیم اختر نے کہا ہے کہ صاف دیہات پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے اس سے پہلے پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں ایسا منصوبہ کبھی نہیں آیا،عوام اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف دیہات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صاف دیہات پروگرام کے تحت بورے والا کی تمام یونین کونسلوں کے چکوک میں صفائی کرتے ہوئے صاف بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس میں منعقدہ صاف دیہات پروگرام کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کے لیے ایک لاکھ روپے فنڈز دستیاب ہو گا،چیئرمین،نمبردار، پٹواری اور یوسی سیکرٹری کو اپنا رول بطور(ولنٹیئر) ادا کرے گا ہر گاﺅں میں اعلان کروائیں جائے گے کہ رضا کارانہ طور پر اپنی تجاوزات و7دسمبر تک ختم کریں تا کہ بورے والا کے دیہات کو خوبصورت بنایا جا سکے اگر کسی نے تجاوزات ختم نہ کیں تو انتظامیہ اس کے خلاف کاروائی کرکے ملبہ کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کرے گی ہر یوسی سیکرٹریز تجاوزات سے پہلے اور بعد کی تصاویر اپنے اپنے آفس میں لگائیں اس موقع پر وائس ضلعی چیئرمین رانا شاہد سرور، چوہدری نثار احمد،چیئرمین یوسی ملک ناصر محمود،راﺅ محمد شفیق،حاجی جاوید خاں سلدیرا،طارق محمود باجوہ،ملک محمد اکرم،سردار غلام رسول ڈوگر،جاوید قمر رانا،مقبول احمد بھٹی،ملک محمد ارشد،شوکت علی بھٹی،حافظ عبدالرزاق،محمد حنیف ڈوگر کے علاوہ یوسی چیئرمینوں،نمبرداروں، پٹواریوں اور سیکرٹریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔