شی میل ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شی میل ایسوسی ایشن بورے والا کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاج،تفصیلات کے مطابق شی میل ایسوسی ایشن بورے والا کی صدر عاشی چوہدری کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں کالج روڈ پر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل بھر سے خواجہ سراﺅں نے حصہ لیا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر عاشی چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاﺅن ختم ہو چکا ہے ہمیں بھی اپنے پروگرام کرنے کی اجازت دی جائے ہمیں بلاوجہ پولیس تنگ کرتی ہے ملک کے مختلف شہروں میں قتل اور اغواء ہونے والے خواجہ سراﺅں کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور اغواء ہونے والے خواجہ سراء کو برآمد کیا جائے حکومت خواجہ سراﺅں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے خواجہ سراﺅں کو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے موت کا سودا کرنا پڑ رہا ہے اور نئے پاکستان میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی بالکل غیر محفوظ ہیں احتجاجی مظاہرے میں علینہ،ماریہ،علیزہ،کومل،نشاء،نازو،شیری ملک،سونیا،آرم خان،سحر ملک اور حمیرا کے علاوہ دیگر خواجہ سراء بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے