شیکھر دھون نے ایک سو نوے رنز کی جارحانہ اننگز میں اکتیس چوکے لگائے
گال(سپورٹس نیوز)گال ٹیسٹ کے پہلے دن شیکھر دھون اور پجارا کے سامنے سری لنکن بولرز بے بس نظر آئے،اوپنر شیکھر دھون نے ایک سو نوے رنز کی جارحانہ اننگز میں اکتیس چوکے لگائے،پجارا ایک سو چوالیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں میزبان ٹیم کی جانب سے نوان پردیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں،کپتان رنگنا ہیراتھ چوبیس اوورز میں بانوے رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔