شیعہ ذاکر آصف علوی نے صحابہ کرامؓ کے خلاف جو بد زبانی کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔غلام اللہ محمدی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وہاڑی کے امیر مولانا غلام اللہ محمدی نے اہل تشیع کی طرف صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ذاکر آصف علوی نے صحابہ کرامؓ کے خلاف جو بدزبانی کی ہے وہ کسی طور پر بھی اہلسنت کیلئے قابل برداشت نہیں ہے انکی طرف سے سوشل میڈیا پر مسلسل صحابہ کرام اور اہل بیت کے متعلق تبرہ بازی نے ناصرف اہلحدیث بلکہ اہلسنت کے تمام مکتبہ فکر کے دلوں کو چھلنی کیا ہے اور ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی مذموم سازش کی ہے،ملک دشمن عناصر اب ملکی استحکام اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کیلئے ایسے عناصر کو آلہ کار بنا کر ملکی سالمیت اور کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ایسی صورتحال میں حکومت وقت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کی شان اور ناموس کے خلاف ایسی زبان کو اگر بند نہ کیا گیا تو ملک میں پھر فرقہ وارانہ فسادات پھیلنے کا خطرہ ہے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ابوہریرہ 259 (ای بی) لاہور روڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں ضلعی ناظم اعلیٰ ابو تراب،ناظم اعلیٰ بورے والا حافظ شہباز خورشید،سینئر نائب امیر بورے والا حافظ مقصود گجر،ناظم مالیات عبدالستار شاہد،ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس رانا راشد علی،ضلعی سرپرست یوتھ فورس عبدالحمید جاوید،تحصیل نائب صدر یوتھ فورس عبدالغفار کھوکھر،سٹی صدر یوتھ فورس عبدالزاق بھولا،ناظم تبلیغ حافظ نعمت اللہ اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے مولانا غلام اللہ محمدی نے کہا کہ ملک میں موجود ایک خاص گروہ اپنی بدزبانی سے اہلسنت کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے یہ فرقہ وارانہ فسادات اور کشیدگی ختم ہو گئی تھی جسے اب دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ایسے زبان استعمال کی جا رہی ہے ایک بد بخت اگر ممبر پر بیٹھ کر ایسی غلیظ اور ناقابل برداشت زبان استعمال کرے گا تو شان صحابہ پر مر مٹنے والا کوئی بھی کلمہ گو اسے برداشت نہیں کرے گا کراچی میں بھی گذشتہ روز صحابہ کرام کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی اور اس سلسلہ کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے اسلام دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔