شیر زمان قریشی کو گرفتار کیا گیا تو وکلاء اجتماعی گرفتاریاں دیں گے ۔ جاوید شاہین،طاہر امجد،ظہور ڈوگر،مبین بھٹی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے احکامات کے خلاف بورے والا بار میں مکمل ہڑتال،وکلاء کا احتجاج،شیر زمان قریشی کی گرفتاری پر اجتماعی گرفتاریاں دینے کا فیصلہ،کل بھی مکمل ہڑتال ہو گی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی کی گرفتاری اور لائیسنس کی منسوخی کے احکامات کے خلاف بورے والا بار میں مکمل ہڑتال کی گئی بعض وکلاء عدالتوں میں پیش ہوتے رہے تاہم سابق صدر بار مہر طاہر امجد،سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر اور سابق نائب صدر بار مبین احمد بھٹی کی جانب سے بار روم میں بلائے گئے احتجاجی اجلاس میں وکلاءنے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا ذاتی عناد قرار دیا اور انہوں نے اس عدالتی حکم کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو ہائی کورٹ میں حل کرنے کی بجائے پنجاب بار کونسل کے پلیٹ فارم پر حل کیا جائے اجلاس میں بعدازاں صدر بار محمد جاوید شاہین نے بھی شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام ہماری ذمہ داری ہے لیکن شیر زمان قریشی کے احکامات کے خلاف پنجاب بار کونسل کے فیصلہ کی تائید کرتے ہیں اگر شیر زمان قریشی کو گرفتار کیا گیا تو وکلاءاجتماعی گرفتاریاں دیں گے اس اجلاس میں ضلعی صدر آئی ایل ایف چوہدری مختار احمد جٹ،چوہدری ابرار مہار جٹ،جوائنٹ سکرٹری بار علی جاوید گجر،شہباز الرحمن بھٹہ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔