شیخ علی محمد ابو تراب کا اغواء قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کا رکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ احمد کامران تھہیم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وہاڑی کے نائب امیر پروفیسر احمد کامران تھہیم نے کہا ہے کہ دن دیہاڑے کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقے ائیر پورٹ سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان شیخ علی محمد ابو تراب کا اغواء سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شیخ علی محمد ابو تراب جماعت کا سرمایہ ہیں وہ ایک امن پسند اور محب وطن راہنما ہیں اسلام اور پاکستانیت پر ان کا پختہ یقین ہے وہ کسی بھی غیر قانونی اور منفی سر گرمیوں کا کبھی بھی حصہ نہیں رہے وہ پاکستان کے ایک معتبر ادارے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبر ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں ںے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شیخ علی محمد مذہبی رواداری،بین المذاہب اور بین مسالک ہم آہنگی کے ہمیشہ داعی رہے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے اغواء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے