شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔کامران یوسف گھمن

بورے والا(اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لیے خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ اپنے آفس میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آمرانہ قوتوں کے خلاف طویل عرصہ جدوجہد کی اس دوران مقدمات، جلاوطنی اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں ان کی آمریت کے خلاف جدوجہد سے لبریز زندگی جمہوری قوتوں کے لئے روشنی کی علامت ہے اس موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔تقریب سے ماسٹر اے ڈی سلیم قریشی۔حاجی عنایت اللہ وسیئر غلام حیدر جٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری نعمان رشید آرائیں،حاجی عنایت اللہ وسیئر،سلیم قریشی،ماسٹر اے ڈی،ظہور احمد لغاری،جمیل طور قلندری،ڈاکٹر شمشاد الحق،شیخ اکرم ٹکا،اقبال نارو،سعید حیدر بلا،چوہدری محمد نعیم گجر،ملک صغیر انجم،ملک عباس،میاں محمد امین، محمد شریف خان گھارو اور دیگر بھی موجود تھے۔