شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر میں 5 سالہ معصوم بچہ ڈوب کر جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر میں 5 سالہ بچہ ڈوب گیا،بچے کی ماں کپڑے دھو رہی تھی کہ بچے کا پاﺅں پھسل گیا،بچے کی نعش 6 گھنٹے بعد مل گئی،بچے کا تعلق خانہ بدوش گھرانے سے تھا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر سے گزرنے والی نہر کے کنارے 443 (ای بی) بنگلہ کے قریب خانہ بدوش خاتون کپڑے دھونے میں مصروف تھی کہ اسکا 5 سالہ معصوم بچہ رضا اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اچانک اسکا پاﺅں پھسل گیا جس سے وہ نہر میں جا گرا جس پر ماں نے چیخ و پکار شروع کر دی مقامی لوگوں نے نہر میں کود کر بچے کی تلاش شروع کر دی اسی دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے بچے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بچے کے والدین اور بہن بھائی روتے ہوئے غم سے نڈھال ہو گئے شام ڈھلنے پر ریسکیو آپریشن بند کر دیا تھا تاہم چھ گھنٹے بعد تین کلو میٹر دور ”بھٹو کالونی“ کے قریب ایک کھال کے موگے میں پھنسی ہوئی معصوم بچے کی نعش برآمد ہو گئی معصوم پھول جیسے بچے کی اس المناک موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔