شہر کی گنجان آبادی مدینہ کالونی کا واٹر سپلائی ٹیوب ویل کئی ماہ سے بند،ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر کی گنجان آبادی مدینہ کالونی کا واٹر سپلائی ٹیوب ویل دو ماہ سے بند،قیامت خیز گرمی میں علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،ہنگامی اقدامات کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کی سب سے بڑی اور گنجان آباد مدینہ کالونی ملتان روڈ کا گلی نمبر 7 بوائز سکول میں نصب واٹر سپلائی ٹیوب ویل جو کہ 3 ہزار سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہا تھا گذشتہ کئی ماہ سے بار بار خراب اور مرمت کے بعد گذشتہ دو ماہ سے زیر زمین پانی کے ساتھ ریت کی آمیزش کے بعد مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس سے ہزاروں علاقہ مکین قیامت خیز گرمی میں پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ اس کالونی سے ملحقہ ٹیوب ویلز منسلک ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی ممکن نہ بنا سکے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور استعمال کیلئے پینے کا پانی ملحقہ علاقوں سے لاکر پینے پر مجبور ہو گئے ہیں مقامی لوگوں نے ڈی سی وہاڑی سے فوری طور پر پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق یہ ٹیوب ویل 40 سال پرانا ہو چکا تھا بار بار مرمت کے باوجود یہ پانی کی فراہمی کے قابل نہیں رہا تھا اس لئے نئے ٹیوب ویل کا تخمینہ لگوا کر اسکی منظوری کے بعد ٹینڈر جاری کرنا پڑیں گے جس کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے