شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے ۔ چوہدری عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل رکشوں پر کم عمر اور بلا لائیسنس ڈرائیورز حادثات اور شہر میں ٹریفک کے مسائل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکتا ہے،موٹرسائیکل رکشے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرکے مسائل میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں رکشہ ڈرائیورز کو قوانین سے آگاہی دینے اور اُنکا شعور بیدار کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اور سول سوسائٹی سے ملکر میونسپل کمیٹی ہر ممکن کوشش کرے گی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیورز کی تجاویز پر بھجی غور کیا جائےگا بہت جلد ایک ٹریفک پلان جاری کر دیا جائے گا جس پر ہر ممکن طور پر عملددرآمد کروایا جائے گا شہریوں کے مسائل اور اُنکی مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی،ٹریفک پولیس اور ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے اشتراک سے کم عمر اور بلا لائیسنس رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور ٹریفک پلان کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر ظہیر احمد،رکشہ یونین کے صدر رانا عبدالجبار،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،تحصیل جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ محمد یٰسین بھٹی،چیمبر آف کامرس عبدالرﺅف چوہدری،صدر ایس ڈبلیو سی ڈی ایس محمد شیر خاں کھچی، عبدالمجید پوسوال اور مسعود عابد رشید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ بورے والا حاجی محمد افتخار بھٹی،چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین،چیف آفیسر راﺅ محمد علی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،شاہد نواب خاں، اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے