شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے اب عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔ عاشق آرائیں،غلام مصطفےٰ گجر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے اب عملی اقدامات کرنا ہونگے،جنرل بس سٹینڈ اور دیگر اہم مقامات پر ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن ہوگا،جنرل بس سٹینڈ کے چاروں اطراف محکمہ ہائی وے کی جگہ کو بھی جلد واگزار کروانے کے لیے عملی اقدام اُٹھایا جائے گا شہر کے اندر موٹرسائیکل رکشہ اور دیگر ٹریفک کو قوانین کے مطابق رواں دواں رکھنے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس اور شہریوں کو مکمل تعاون کرنا ہو گا قومی شاہراہ پر بنائے گئے بلاجواز یوٹرن بھی ختم کیے جائیں گے جو ٹریفک میں رکاوٹ کے علاوہ آئے روز حادثات کا باعث بنتے ہیں یہ شہر ہمارا ہے اور ہم سب نے ملکر اسکے مسائل کو حل کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ بورے والا میں محکمہ ٹریفک پولیس اور ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے زیر اہتمام جناح ہال بلدیہ میں ”ٹریفک کے مسائل اور انکا تدراک“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی چوہدری غلام مصطفےٰ گجر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملد درآمد نہ ہونے اور قومی شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل جنم لیتے ہیں محکمہ ٹریفک پولیس اس مسئلے کے حل کے لیے شہریوں کی تجاویز کی روشنی میں تمام تر اقدامات اُٹھائے گی محکمہ ٹریفک پولیس کو رشوت سے پاک کرکے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا ادارہ بنانا میرا مشن ہے اور محکمہ ٹریفک پولیس سے وابستہ عوام کی توقعات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا تقریب سے ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد یاسین بھٹی،مقامی ٹرانسپورٹر محمد رشید سومی گجر،صدر رکشہ یونین رانا عبدالجبار، سماجی ورکر مسعود عابد اور ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،محمد حنیف صوفی،انسپکٹر ٹریفک ظہیر احمد بھٹی اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے