شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔محمد عمر فاروق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے اور یہ کام شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،عوام میں پولیس کے امیج کو بہتر کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ کسی بھی زیادتی کو برادشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس کے سبزہ زار میں معززین شہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران بورے والا کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے،جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر احتشام داؤد،صوبائی صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی،سبزی منڈی کے صدر حاجی عاشق آرائیں،عثمان جمیل بھٹی،انجمن صنعت کاراں کے جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد حسین اور نجی بینکوں کے مینجرز سمیت معززین شہر نے بھی شرکت کی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے کہا کہ بینکوں کے مالکان اپنے سیکورٹی کیمروں کا از سر نو جائزہ لیں اور بینکوں کے ارد گرد سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں عوام کی عزت نفس کو ہر حال میں بحال رکھا جائے گا اور میرے دروازے بغیر پروٹوکول کے ہر وقت ہر کسی کیلئے کھلے ہیں انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے معززین شہر نے ڈی ایس پی کو مختلف تجاویز دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے