شہر میں امن و امان کا قیام اور مظلوم کو انصاف فراہم کرنا میرا مشن ہے۔محمد عباس
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن محمد عباس نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور مظلوم کو انصاف فراہم کرنا میرا مشن ہے،جرائم کی دنیا سے جڑے معاشرے کے ناسوروں کا خاتمہ میڈیا اور عوام کے تعاون سے کریں گے،کوئی بھی شخص خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے تھانے میں ٹاﺅٹ مافیا کا داخلہ مکمل بند ہو گا،منشیات فروشوں اور عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بننے والوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ہر مثبت تنقید اور مسائل کی نشاندہی کو خندہ پیشانی سے قبول کریں گے انصاف کے حصول کیلئے تھانے آنے والے ہر شریف شہری کو مکمل احترام دیا جائے گا اور انہیں میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔