شہر اور گردونواح میں میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجکشنوں کی فروخت نے نوجوان نسل تباہ کر دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجکشنوں کی فروخت نے نوجوان نسل تباہ کر دی،ڈاکٹری نسخہ کے بغیر کھلے عام نشہ آور انجکشنوں کی فروخت کا دھندہ جاری،محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹور مالکان سے ساز باز ہو کر چشم پوشی اختیار کر لی،سینکڑوں گھروں کے چراغ گل ہو گئے،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر،نواحی بستیوں اور دیہی علاقوں میں قائم غیر قانونی میڈیکل سٹوروں پر کھلے عام نشہ آور انجکشنوں کی فروخت سے نئی نسل بری طرح تباہ ہو رہی ہے ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ان میڈیکل سٹوروں سے نشے کے انجکشن خریدنا عام کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے مترادف ہے نشے کے عادی افراد منشیات نہ ملنے پر میڈیکل سٹوروں کا رُخ کر لیتے ہیں اکثر میڈیکل سٹور انہی انجکشنوں کی فروخت پر چل رہے ہیں اس مکروہ دھندے سے ہزاروں نوجوان نشے کے عادی ہو چکے ہیں اور بیشتر زندگی کی آخری سانسیں پوری کرکے دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اس تمام تر صورتحال میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر نے ان میڈیکل سٹورز مالکان سے مبینہ ساز باز کرکے چشم پوشی اختیار کرلی ہے اور نئی نسل کو ان مکروہ دھندہ کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے مقامی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے