شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی،سخت سردی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی، سخت سردی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے مقامی سطح پر صبح اور شام کے اوقات میں پریشر کم کرنا معمول بنا لیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور گردونواح میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی حکومت کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر کے اکثر علاقوں میں محکمہ سوئی گیس کے مقامی اہلکار ٹی بی ایس پوائنٹس پر جا کر پریشر کم کر دیتے ہیں جس سے شام اور صبح کے اوقات کار میں گھروں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے سے کھانا پکانے اور دیگر معمولات شدید متاثر ہو کر رہ جاتے ہیں شہریوں نے گیس کے پریشر میں اس کمی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جی ایم سوئی گیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔