شہر اور گردونواح میں جشن ولادت مصطفےٰ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں جشن ولادت مصطفےٰ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا،12ربیع الاول کے دن کا آغاز اسلام کی سربلندی،ملکی استحکام اور سلامتی کی دعاﺅں کے ساتھ ہوا عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے تمام راستوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جشن عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما بزرگ عالم دین صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ کی زیر قیادت جامع مسجد اکبر غلہ منڈی سے شروع ہوا شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں آکر شامل ہوئے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس غلہ منڈی آکر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستے میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ جلوس کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ہر طرف درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں مرکزی جلوس جب گول چوک پہنچا تو چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین بلدیہ حاجی افتخار احمد بھٹی کی جانب سے جلوس کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں ارکان اسمبلی،کونسلرز بلدیہ اور نمائندہ شہریوں نے عید میلاد النبی کا کیک کاٹا گیا جلوس کی گول چوک آمد پر کیمپ کے شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا جلوس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک،اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر،چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی،چیف آفیسر راﺅ محمد علی،کونسلر بلدیہ سردار ظہور احمد ڈوگر،ملک امتیاز حسین،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،پی ٹی آئی کے راہنماﺅں ملک فاروق احمد اعوان، احسن سردار بھٹی،چوہدری اعجاز اسلم،چیئرمین سی پی ایل سی ضلع وہاڑی سہیل صابر چوہدری، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے،سابق سیکرٹری بار حاجی محمد رحمان کھوکھر،مدینہ منورہ کے معروف تاجر حاجی محمد اسلم گجر،سابق ناظم باﺅ محمد رفیق،مشرف لورز موومنٹ کے راہنما ناصر ستار رحمانی،جنرل سیکرٹری ”ایمرا“چوہدری اصغر علی جاوید،محمد اسلم جمال،میلاد کمیٹی کے رکن محمد شریف بھٹی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ نے حضورﷺ کے اسوہ حسنہ اور اُنکی سیرت پر روشنی ڈالی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے