شہریوں نے مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والی مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا منصوبہ پکڑا گیا،مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی عوام نے پکڑ لی،پولیس تھانہ فتح شاہ نے گاڑی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق اڈا ساتواں میل کچی پکی روڈ پر سے گزرنے والی مردہ مرغیوں سے بھری ایک مزدا گاڑی کو مقامی لوگوں نے روک کر چیک کیا تو پلاسٹک کے تھیلوں میں مردہ مرغیاں بند کر کے لوڈ کی ہوئی تھیں جنہیں شہر کی جانب لے جایا جا رہا تھا ڈرائیور سے ان مرغیوں کے متعلق پوچھا تو تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر اہل علاقہ نے اسکی اطلاع تھانہ فتح شاہ پولیس کو کر دی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی قبضہ میں لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ذرائع سے معلوم ہوا ہے بعض گروہ پولٹری فارموں سے مردہ مرغیاں اٹھا کر اسے نامعلوم مقام پر لے جا کر اسکا گوشت بنانے کے بعد شوارما شاپس اور کئی ہوٹلوں میں بھی سپلائی کا دھندہ کرتے ہیں مقامی لوگوں نے ڈی سی وہاڑی سے اس گروہ کی مکمل تحقیقات کروانے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے