شہباز شریف منی بائی پاس پر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات،ڈاکو 4لاکھ لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہباز شریف منی بائی پاس پر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات،دو نامعلوم مسلح ڈاکو کپاس کے بیوپاری سے 4لاکھ نقدی لوٹ کر فرار،بیوپاری بنک سے رقم لیکر واپس گھر جا رہا تھا،تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی کا رہائشی کپاس کا بیوپاری عبدالغفار ملتان روڈ لاری اڈا کے قریب واقع نجی بنک سے 5لاکھ روپے کی رقم لیکر موٹر سائیکل نمبری VRF7001 پر واپس گھر جا رہا تھا 4لاکھ کی رقم شاپر بیگ میں اور ایک لاکھ روپے جیب میں تھے کہ جب وہ گﺅ شالہ کے قریب شہباز شریف منی بائی پاس پر پہنچا تو دو نامعلوم مسلح125موٹر سائیکل نمبری VRK2128 سواروں نے اسے آکر گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسکے ہاتھ میں پکڑا چار لاکھ روپے نقدی سے بھرا شاپر چھین کر واپس لاری اڈا کی جانب فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی پولیس نے اس واردات کو ڈکیتی کی بجائے نوسر بازی کا رنگ دے دیا شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے