شگفتہ چوہدری اور طاہر سلیم چوہدری کی طرف سے سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں دُعا تقریب منعقد ہوئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری اور سٹی صدر طاہر سلیم چوہدری کی طرف سے فواراہ چوک میں اُنکے دفتر میں سانحہ کارساز کے شہداءکی یاد میں دُعا تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں سابق ضلعی صدر پی ایل بی محمد صدیق بھلر،جنرل سیکرٹری سٹی محمد سلیم قریشی،نعیم احمد نعیم،منیر خان ترین،میاں ارشد علی،شیخ محمد اقبال،مرزا محمد ارشد،،محمد عقیل گجر،شیخ محمد اقبال،صوفی امتیاز تاج،محمد اقبال نارو،مرزا شکیل بیگ،عاشق انصاری،محمد یونس چوہان اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔