شوکت علی ڈوگر نے بلال مسجد میں منشیات فروشی سے توبہ کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شوکت علی ڈوگر نے سول سوسائٹی،صدر بار،ڈی ایس پی اور معززین شہریوں کی موجودگی میں حلفاً منشیات فروشی سے توبہ کر لی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شوکت علی ڈوگر نے بلال مسجد میں صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ،سابق صدر چوہدری محمد صدیق،ڈی ایس پی عمر فاروق،ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر اصغر علی جاوید،سینئر نائب صدر عبداللطیف غزنوی،سردار لیاقت علی ڈوگر،سردار شہزاد احمد ڈوگر،سابق کونسلر سردار فلک شیر ڈوگر،خطیب بلال مسجد حافظ محمد طیب اور لکڑمنڈی کے موجودہ و سابق عہدیدارن اور تاجروں و دیگر معززین شہر کی موجودگی میں حلفاً منشیات فروشی سے توبہ کر لی شوکت علی ڈوگر نے کہا کہ ان کے مخالفین اس پر منشیات فروشی کا الزام لگا کر آئے روز اس کو تنگ کرتے تھے اس لئے انہوں نے معززین شہر کی موجودگی میں حلفاً منشیات فروشی سے توبہ کر لی ہے اور منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے