شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے محنت کش جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے محنت کش جاں بحق،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی معصوم شاہ کالونی کا رہائشی 40سالہ عبدالشکور شدید بارش کے دوران اپنے مال و مویشی کو احاطہ کے کمرے میں باندھ رہا تھا کہ اچانک کمرے کی چھت روز دار دھماکے سے اُس کے اوپر آ گری عبدالشکور کا پاﺅں مویشی کے زنجیر میں پھنس گیا عبدالشکور جان بچانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ملبے تلے آ کر جاں بحق ہو گیا اہل محلہ نے ملبہ ہٹا کر جب اُسے نکالا تو وہ جان کی باز ہار چکا تھا۔