شدید بارش اور ژالہ باری کے دوران چھپر گرنے سے نیچے دب کر غریب کسان جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں شدید بارش اور ژالہ باری کے دوران چھپر گرنے سے نیچے دب کر غریب کسان جاں بحق،گندم کی کھڑی فضل کو شدید نقصان اور موسم دوبارہ سرد ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شہر اور اسکے نواحی قصبہ دیوان میں شدید بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اس طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران نواحی گاﺅں 315 (ای بی) میں ایک غریب کسان بارش اور ژالہ باری سے بچنے کیلئے ایک چھپر کے نیچے بیٹھا تھا کہ چھپر اسکے اوپر آ گرا جس سے وہ نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا بارش اور ژالہ باری سے موسم دوبارہ سرد ہو گیا جبکہ کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے