شجرکاری مہم کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔احسان اللہ چوہان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شجرکاری مہم کے حوالے سے وہاڑی پولیس بھی عملی طور پر میدان میں آ گئی،تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کی طرف سے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری کا میگا ایونٹ منعقد ہوا جس میں وہاڑی پولیس کی جانب سے ہزاروں پودے لگائے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے بھی پولیس لائنز کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا جبکہ وہاں پر موجود دیگر پولیس افسران نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خالد جاوید،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فلک شیر خاں سمیت دیگر پولیس افسران اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی موجود تھے پودا لگانے کے بعد دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے دفاتر،پولیس لائنز اور تھانہ جات میں ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔