شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان اغوا،نوجوان کی رہائی کیلئے 20 لاکھ روپے تاوان طلب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان کو اغوا کے بعد اغوا کار کچے کے علاقہ میں لے گئے،رہائی کیلئے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کر لیا،غریب محنت کش گھرانہ شدید پریشانی میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی 445 (ای بی) کے رہائشی نوجوان ملک منیر احمد لنگڑیال کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نامعلوم لڑکی نے شادی کا جھانسہ دیکر صادق آباد بلوا لیا جہاں سے اس کے ساتھی اغوا کار اسے اغوا کر کے کچے کے علاقہ میں لے گئے اور اس کے والدین کو فون پر نوجوان کی رہائی کیلئے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کر لیا جبکہ متاثرہ خاندان محنت مزدوری کرتا ہے اور اتنی خطیر رقم کے بدلے اپنے نوجوان کی رہائی کیلئے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اس سلسلہ میں تھانہ سٹی پولیس کو کاروائی کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔