سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی،بین الاضلاع گروہ کے دو خطرناک ارکان گرفتار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی،فوارہ چوک پر ڈاکوﺅں کے بین الاضلاعی گروہ کے دو خطرناک ارکان سے آمنا سامنا،پنجاب میں دہشت کی علامت دو خطرناک جرائم پیشہ اشتہاری ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے،ملزمان لاہور،راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف اضلاع کی درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس وہاڑی کے ایس آئی روف گجر اور انکی ٹیم کے ارکان مہر بلال احمد اور محمود بھٹی کئی روز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خطرناک سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے انکا تعاقب کر رہے تھے کہ آج یہ دونوں خطرناک ملزمان جو کسی واردات کی نیت سے فوارہ چوک سے گزر رہے تھے کہ سی آئی اے کے جوانوں نے انہیں گھیرا ڈال کر ہتھیار پھینکنے پر مجبور کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا دونوں ملزمان کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ لاہور،راولپنڈی،وہاڑی اور دیگر اضلاع کی درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے انہیں تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔