سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے سبزی منڈی میں کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بورے والا رانا اورنگزیب کی ہدایت پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالخالق ناصر نے گزشتہ روز سبز و فروٹ منڈی بورے والا میں ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا سبزیوں اور پھلوں کی بولی کی خود نگرانی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر چیف انسپکٹر رانا اعجاز احمداور دیگر عملہ بھی موجود تھے۔