سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی کامیابی پر عمران خان کو اب مستعفی ہو جانا چاہئے۔خالد ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی کامیابی عمران خان پر عدم اعتماد ہے عمران کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب مستعفی ہو جانا چاہیئے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابیوں کا تسلسل ہے عمران خان کی آمرانہ سوچ نے انکے جعلی مینڈیٹ کا پول کھول دیا ہے سینٹ کے نتائج حکومت کے نوشتہء دیوار ہے اب اس جعلی مینڈیٹ زدہ حکومت سے قوم کو جلد چھٹکارا مل جائے گا عمران خان کا اب وزیر اعظم کے عہدہ پر بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ہے پی ڈی ایم کی موثر حکمت عملی کی بدولت آج پی ٹی آئی حکومت کو بدترین ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر ناصرف پی ڈی ایم کے ارکان بلکہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے حکومتی ارکان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے ضمیر کی آواز پر تاریخی فیصلہ کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سینٹ الیکشن نے سیکٹڈ کو ریجیکٹڈ قرار دے دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے