سید شاہد مہدی نسیم اور سید ساجد مہدی سلیم کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق وفاقی وزیر بزرگ مسلم لیگی راہنماء سید شاہد مہدی نسیم اور ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ ضلع وہاڑی اور خصوصی طور پر حلقہ این اے 168 میں ترقیاتی کاموں کی بھی تفصیلات بیان کیں وزیر اعظم نے اپنے والد خاقان عباسی کے درینہ ساتھی سید شاہد مہدی نسیم کی تجاویز پر ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی،این اے 168 میں سوئی گیس سمیت دیگر منصوبوں کے لئے خطیر فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور آئندہ الیکش کے حوالہ سے وزیر اعظم نے سید شاہد مہدی نسیم کی تجاویز کو سراہا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے