سید سلمان مہدی کی عمران خان سے ملاقات،ضلع وہاڑی کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال

بورے والا(آفتاب نزیر سے)پی ٹی آئی کے راہنماء امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان شاہد مہدی کی زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ ضلع وہاڑی کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنماء ضلع وہاڑی کے حلقہ این اے 157 سے امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان شاہد مہدی نے آج زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے راہ فرار کیلئے پنجاب میں طاقت کے زور پر پنجاب اسمبلی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا پی ٹی آئی ارکان اور ق لیگ کسی بھی غیر آئینی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور پنجاب کے عوام پر شب خون نہیں مارنے دیں گے حکومت کے شرمناک غیر آئینی اقدامات اس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ملک کی سب سے بڑی بیماری اب پنجاب میں ارکان کی منڈی لگانے کیلئے ہمارے ارکان کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن انکو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا الیکشن کے سوا انکے پاس کوئی رستہ نہیں انہوں نے سید سلمان مہدی کو آئندہ الیکشن کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں صرف وہی لوگ پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے جو پارٹی کے ساتھ ثابت قدم ہیں اور ملک بچانے کی سوچ لیکر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام کا ایک سمندر پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گا اس موقع پر پی ٹی آئی راہنماء حسان نیازی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے