سیاسی شخصیت رانا طاہر کریم کی وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ کماند،بورے والا کی سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم کی قیادت میں وفد سے ملاقات،وزیر اعلیٰ نے بائی پاس روڈ،پی آئی لنک پل کی تعمیر اور ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ بنانے کی یقین دہانی کروا دی،وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر جلد دورہ بورے والا کی یقین دہانی کروا دی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سابق صوبائی وزیر ملک اقبال لنگڑیال (مرحوم) کی فاتحہ خوانی کیلئے انکے آبائی قصبہ کماند پہنچے جہاں فاتحہ خوانی کے بعد بورے والا کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم کی قیادت میں سابق ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال،سردار ظہور احمد ڈوگر اور راؤ عزیز الرحمان نے ملاقات کی ملاقات میں رانا طاہر کریم نے بائی پاس روڈ،پی آئی لنک پل کی تعمیر اورٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں نئے کارڈیالوجی وارڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے انکی دعوت پر جلد بورے والا آنے کی دعوت بھی قبول کر لی اور ان منصوبوں کی تعمیر کا باقاعدہ اعلان بورے والا آ کر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے