سہولت بازاروں میں فروٹ،سبزی اور دیگر اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شعیب اقبال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیکرٹری پلاننگ پنجاب شعیب اقبال کا سہولت بازاروں کا اچانک دورہ،سہولت بازاروں میں اشیاء بازار سے 5 سے 10 روپے سستی یقینی بنانے کی ہدایت،عام بازار میں چینی 82 روپے 50 پیسے کے حساب سے فروخت یقینی بنائی جائے،ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پلاننگ پنجاب شعیب اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر اور چیف آفیسر راﺅ محمد علی کے ہمراہ بورے والا شہر میں قائم دونوں سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء کے معیار اور مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ بھی لیا انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سہولت بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں عام بازار سے 5 سے 10 روپے کم ہونی چاہئیں تا کہ عوام کو سہولت بازار سے خاطر خواہ ریلیف مل سکے جبکہ انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں فروٹ،سبزی اور دیگر اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت نے چینی کی قیمتوں کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ چینی عام بازار میں مقرر کردہ 50 دوکانوں پر 82 روپے 50 پیسے جبکہ سہولت بازاروں میں یہ چینی 80 روپے کے حساب سے دستیابی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندورزوں کے ساتھ سختی سے نمپٹا جائے گا انہوں نے سہولت بازاروں میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور انکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے