سکول ہیڈز اپنے اپنے ٹارگٹ ہر صورت مکمل کریں۔میڈم محمودہ سلطانہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اساتذہ داخلہ مہم پر خصوصی توجہ دیں اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹی اور سکولز کی صفائی ستھرائی پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او زنانہ میڈم صدف نذیر چوہدری نے سی ای او ایجوکیشن چوہدری سعید کی ہدایت پر ڈی ای او میڈم مصباح رفیق کی سربراہی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم محمودہ سلطانہ کے ہمراہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر مرکز فتح شاہ کے متعدد سکولز کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او صدف نذیر چوہدری نے کہا کہ سکول ہیڈز اپنے اپنے ٹارگٹ ہر صورت مکمل کریں مارننگ اسمبلی،سپورٹس،سائنس کلب اور بزم ادب وغیرہ کے حوالہ سے جو محکمانہ ہدایات ہیں ان پر عملدارآمد یقینی بنائیں انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ناقص کارکردگی والے سکول ہیڈز کی سرزنش کی جبکہ اچھے انتظامات والے سکول ہیڈز کی کاوشوں کو سراہا میڈم صدف نذیر چوہدری نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری ناقابل برداشت ہے اے ای اووز اپنے اپنے مراکز کے تمام سکولز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں اور اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف،طلبہ کی حاضریوں اور مسنگ فسیلیٹیز کا جائزہ لیں غفلت کے مرتکب ہیڈز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔