سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انصاف اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انصاف اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،انصاف اکیڈمی کی شکل میں ایک ایسا ای لرننگ پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،دورِ جدید میں طلباء انصاف اکیڈمی جیسے منصوبوں کی مدد سے گھر بیٹھے معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں،آغاز میں انصاف اکیڈمی کے قیام سے نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء مستفید ہو سکیں گے،انصاف اکیڈمی کو مرحلہ وار دیگر طلباء کیلئے بھی کھولا جائے گا۔