سپیرئیر کالج میں طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ حسن نعت،مریم گرلز کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد بازی لے گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سپیرئیر کالج بورے والا کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مابین مقابلہ حسن نعت،مریم گرلز کالج اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عظیم آباد بازی لے گئے،سپیرئیر گروپ آف کالجز بورے والا کیمپس سول لائینز میں بورے والا کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین نعت خوانی کے الگ الگ مقابلے ہوئے جس میں20مختلف سکولوں اور کالجز کے کے طلباء و طالبات نے شرکت کی طالبات کے نعت خوانی کے مقابلہ میں مریم گرلز کالج کی طالبہ اریج خالد نے پہلی ارفعہ سکول سسٹم کی حفصہ حسین نے دوسری،فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول کی طالبہ خدیجہ سعدیہ اور سپیریئر کالج بورے والا کی آمنہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلباء کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول کے محمد عرفان نقشبندی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سپیریئر کالج ظل حسین چوہدری اور پرنسپل سپیریئر کالج میاں آصف سردار نے مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میاں آصف سردار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور اسلامی اصولوں کے مطابق بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے ہمیں نئی نسل کو مغربی سوچ سے بچانے کے لیے دین اسلام اور عشق مصطفےٰ کا درس دینا چاہئے کیونکہ حضورﷺ کی ذات اقدس سے محبت ہماری نجات ہے حضورﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے سپیریئر کالج کی یہ روایت ہے تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی ہمیشہ اہمیت دی ہے۔