سپیرئیر کالج،ہیومنز اور بلدیہ نے دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم تیار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سپیرئیر کالج،ہیومنز آف بورے والا اور بلدیہ بورے والا نے دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم تیار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا،قائد اعظم سٹیڈیم میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں ہزاروں طلباء اور شہریوں کی شرکت،37ہزار فٹ کے پرچم کے ساتھ سول سوسائٹی نے 37ہزار پودے لگانے کا بھی عزم کر لیا،10ہزار سے زائد پودے مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں جشن آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے سپیرئیر کالج بورے والا،نوجوانوں کی تنظیم ”یومنز آف بورے والا“ اور بلدیہ بورے والا نے باہمی کوشش سے 37ہزار سکیئر فٹ پر مشتمل دنیا کا پہلا بڑا پاکستانی سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا اس بڑے قومی پرچم کی تقریب رونمائی اور پرچم کشائی کی ایک تاریخ ساز تقریب قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقدہ ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا،اور ڈی پی او وہاڑی احمد ناصرعزیز ورک نے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،ڈائریکٹر سپیرئیر کالج و چیئرمین دی سٹریم سکول سسٹم لاہور فرحان رشید بھٹی،سی او ایجوکیشن وہاڑی شوکت علی شیروانی،اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی،ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان،”گرین بورے والا موومنٹ کے سرپرست معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین،چیئرمین یوسی چوہدری محمد اسحاق،میاں خالد حسین،چوہدری اعجاز اسلم،غلام مصطفےٰ بھٹی،ای او میونسپل کمیٹی ملک محمد اشفاق،ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد کے ہمراہ اس تاریخی پرچم کشائی ی رونمائی کی اور تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ”گرین بورے والا موومنٹ“ کے پروگرام سرسبز و شاداب بورے والا کے تحت37ہزار نئے پودے لگانے کا اعلان شیخ شہزاد مبین نے کیا اور سٹیڈیم میں نایاب و قیمتی پودوں کا سٹال لگا کر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیاں نے اس پرچم کشائی تقریب میں نئے پودے لگانے کی مہم شروع کرنے پر شیخ شہزاد مبین اور گرین بورے والا موومنٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈی پی او احمد ناصر عزیز ورک نے کہا کہ بورے والا کے عوام نے آج جو تاریخ رقم کی ہے یہ پوری پاکستانی قوم کے نام وطن اور اسکے پرچم سے اپنی والہانہ محبت کا ایک پیغام ہے اور ملک دشمنوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اور بالخصوص اسکے نوجوان باصلاحیت وطن پر جانثار کرنے والے اور ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں ہمیں آج کے روز ملکر یہ عہد کرنا ہے کہ ہم نے ملکی استحکام،اسکی خوشحالی اور اسکی نظریاتی و زمینی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی دنیا ہو گی ترقریب سے پرنسپل سپیرئیر کالج میاں آصف سردار،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے