سپریم کورٹ کے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف اب قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔سابق اراکین اسمبلی

بورے والا(اپڈیٹس نیوز)سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج دھرنے کیلئے (ن) لیگ کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گیا،قافلے کی قیادت سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کر رہے ہیں بسوں اور کاروں پر مشتمل قافلے میں شامل کارکنان سپریم کورٹ مخالف دھرنے میں شریک ہونگے سابق ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف اب قوم خاموش نہیں بیٹھے گی عدل کے اعلی ایوانوں میں پسند ناپسند کے فیصلوں نے نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ دیگر اداروں کی بے توقیری کرنے والے لاڈلے کو تحفظ فراہم کیا ہے ملکی اداروں اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو اب اپنے انجام کو پہنچا کر دم لیں گے۔
