سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی نے بجلی کی بندیش کا شیڈول جاری کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی نے بجلی کی بندیش کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فرحان مارکیٹ بورے والا میں ٹرانسفارمر لگنے اور بجلی کے کھمبے کی تعمیر ومرمت کی وجہ سے سب ڈویژن لڈن،فیڈر نادر علی 29 جون کو اور سب ڈویژن ایس ٹاﺅن،فیڈر شاہ فیصل،فیڈر طفیل شہید اور حمید شہید کی بجلی 29 اور 30 جون 2020ء کو صبح 08:30 سے 12:30 بجے تک بند رہے گی سب ڈویژن سیکنڈ میلسی،فیڈر سٹی 2 کی بجلی انرجائزیشن آف فیڈر کی وجہ سے 29 جون 2020ء صبح 09:30 سے 01:30 بجے تک،سب ڈویڑن سٹی فیڈر رتہ ٹبہ کی بجلی کھمبوں کی تعمیر و مرمت کی وجہ سے 29 جون تا 30جون 2020ء کو صبح 06:30 سے 10:30 بجے تک بند رہے گی۔