سٹیڈیم میں تمام کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔عادل عمر وڑائچ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر وڑائچ نے کہا ہے کہ سٹیڈیم میں تمام کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے،جمنیزیم میں بیڈ منٹن،جم،ٹیبل ٹینس اور دیگر ان ڈور کھیلوں کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی،سٹیڈیم کی آمدن میں اضافہ کیلئے سپورٹس کمیٹی اور شہر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے انہیں معاشرے کا صحت مند شہری بنانا ہے قائد اعظم سٹیڈیم میں نئی لائٹس،دوکانوں کیلئے بجلی کی تنصیب اور تعمیر و مرمت کیلئے ضلعی و صوبائی فنڈز سے ترقیاتی کام مکمل کروائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سپورٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تحصیل سپورٹس آفیسر شازیہ پروین،ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سپورٹس کمیٹی کے ارکان ڈپٹی ڈی ای او مسسز صدف نذیر،اصغر علی جاوید (کامریڈ)،چوہدری اصغر علی جاوید،چوہدری طاہر محمود،میاں عبدالحفیظ کے علاوہ سابق چیئرمین یوسی چوہدری محمد اسحاق،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے