سٹریٹ کرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ گروہ کے دو اہم ارکان گرفتار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ گروہ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم،قیمتی اشیاء اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے سرکل آفیسر کی زیر نگرانی تھانہ سٹی ایس ایچ او رانا اکرم اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ٹاسک دیا ٹیم نے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے دو اہم ملزمان عدنان عرف شان کھوکھر سکنہ 431 (ای بی) اور محمد رمضان عرف ماجد ماچھی سکنہ گلی نمبر 6 ریاض آباد کو گرفتار کر لیا جنھوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سٹور سمیٹ دیگر 6 سے زائد شہر کی وارداتوں کا انکشاف کیا جن کے قبضہ سے وار داتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رقم برآمد کر لیا گیا دیگر قیمتی سامان اور رقوم کی برآمدگی کی جا رہی ہے پولیس کے مطابق اس گروپ نے گزشتہ کئی روز سے شہریوں کا سکون برباد کر رکھا تھا جس سے شہری خوف میں مبتلا تھے گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید انکشافات اور برآمدگیاں بھی متوقع ہیں۔