سول سوسائٹی نے ایم پی اے اعجاز بندیشہ اور اسسٹںٹ کمشنر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز بندیشہ اور اسسٹںٹ کمشنر رانا اورنگزیب کے ہمراہ ٹی ایچ کیو میں فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،ڈاکٹرز اور عملہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا نے پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور پیٹرن انچیف سول سوسائٹی شیخ شہزاد مبین کی قیادت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے کورونا آئیسولیشن وارڈ،ایمرجنسی وارڈ اور دیگر وارڈز میں “کورونا وائرس” کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل افراد کیلئے پھول اور فروٹ پیش کیا گیا اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد عمران،پی ایم کے صدر سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،ڈاکٹر تصور حسین،ڈاکٹر خالد محمود،معروف بزنس مین شیخ شاہ رخ،سی ایس این کے کنوینئر عبدالروؑف چوہدری،ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید،سید زاہد حسین مشہدی،شہزاد مصطفے چوہان،محمد شیر خاں کھچی،حافظ جنید احمد،آفتاب نذیر (علی)،کاشف اقبال چوہدری،شاہد ندیم بھٹی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور پیٹرن انچیف سول سوسائٹی شیخ شہزاد مبین نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اس صورتحال میں “کورونا” کے خلاف ہمارے سب سے بڑے محافظ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر دن رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔