سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 1500 افطار پیک کی تقسیم کا سلسلہ جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے روزہ داروں کے روزانہ کی بنیاد پر 1500 افطار پیک کی تقسیم کا سلسلہ جاری،سول سوسائٹی کی فوڈ وین شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر شہریوں میں افطار پیک تقسیم کر کے اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے،تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کی طرف سے ماہ رمضان سے قبل بھی لاک ڈاﺅن کے دوران شہریوں کو 20 روپے میں معیاری کھانے کی فراہمی کے بعد یکم رمضان سے 1500 روزہ داروں کو روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر فوڈ وین کے ذریعے ”افطار پیک“ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے فوڈ وین ٹی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ مختلف علاقوں میں جا کر افطاری کا سامان تقسیم کر کے اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے فوڈ وین کو دیکھ کر بچے،بوڑھے اور جوان قطار بنا کر افطاری کا سامان وصول کرتے ہیں سول سوسائٹی کی یہ فوڈ وین ماہ رمضان کے علاوہ سارا سال شہریوں کو معیاری اور سستا کھانا فراہم کر کے خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے