سوشل میڈیا کے ڈان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،فیس بک پر اسلحہ لہرا کر ڈان بننے کا شوق لے ڈوبا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سوشل میڈیا کا ڈان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،فیس بک پر اسلحہ لہرا کر ڈان بننے کا شوق حوالات پہنچ گیا،تین ڈان ناجائز اسلحہ سمیت دھر لئے گئے،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ لہراتے ہوئے ڈان بننے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ہے گذشتہ روز ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر ڈی ایس پی شمس الدین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر اور اسکی ٹیم نے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے تین ملزمان بابر اشفاق،جواد مجید اور عمر مسعود کو گرفتار کر لیا تینوں ملزمان سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کے ذریعے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے خود کو ڈان ظاہر کرتے آ رہے تھے جس سے وہ شریف شہریوں کو خوفزدہ بھی کرتے تھے پولیس نے تینوں کے ڈان بننے کا شوق پورا کرتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے بھاری مقدار میں جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا پولیس کی اس کاروائی کو شہریوں نے خوش آئند اور احسن اقدام قرار دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے اس کاروائی کے بعد عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے سے روکیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی شہری قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے