سموگ کی آڑ میں لاکھوں بھٹہ مزدوروں کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔حافظ عثمان ریاض
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لیبر یونین بورے والا کے جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ریاض نے کہا ہے کہ سموگ کی آڑ میں لاکھوں بھٹہ مزدورں کا معاشی قتل نہ کیا جائے،بدترین مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج روڈ پر سینکڑوں بھٹہ مزدوروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرہ سے صدر یونین خادم حسین اور صابر حسین نے بھی خطاب کیا حافظ عثمان ریاض نے کہا کہ حکومت سموگ کے خاتمہ کی آڑ میں لاکھوں بھٹہ مزدوروں کا روزگار ختم کر کے انہیں خود کشی پر مجبور نہ کرے ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب بھٹہ مزدوروں کا روزگار بحال کیا جائے بصورت دیگر پنجاب سے لاکھوں بھٹہ مزدور اپنے بیوی بچوں سمیت احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔